ہومپاکستانپنجاب، موٹر بائیک رجسٹریشن و ٹرانسفر فیس ختم، ہر رجسٹرڈ بائیک کو...

پنجاب، موٹر بائیک رجسٹریشن و ٹرانسفر فیس ختم، ہر رجسٹرڈ بائیک کو پٹرول پر ماہانہ 2 ہزار روپے سبسڈی فراہمی کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن و ٹرانسفر فیس ختم، ہر رجسٹرڈ بائیک کو پٹرول پر ماہانہ 2ہزار روپے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ موٹر بائیک مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا فوری آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق بائیک مالکان سبسڈی کے حصول کیلئے ہیلپ لائن 1000پر کال کر سکتے ہیں، جبکہ ‘مریم کو بتائیں’ ایپ کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے بھی اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سکیم کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100روپے سبسڈی دی جائے گی۔

جاری بیان میں وزیراعلی مریم نوازنے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے ،یہ اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں