ہومپاکستانپاکستان کی ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی بارے مبینہ سرکاری ذرائع...

پاکستان کی ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی بارے مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے خبروں کی تردید

پاکستان نے ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی بارے مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس علاقائی صورتحال میں میڈیا پلیٹ فارمز درست معلومات کیلئے صرف سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔

ہفتے کو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر چلنے والی متعدد رپورٹس ہمارے علم میں آئی ہیں جن میں جاری تنازعہ اور امن و مکالمے کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں مبینہ نام نہاد سرکاری ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ان بے بنیاد اور من گھڑت دعوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی نسبت درست نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ امر تشویش کا باعث ہے کہ وزارتِ خارجہ میں جمعہ کو ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ، ایسے معاملات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن پر نہ تو بات ہوئی اور نہ ہی کوئی حوالہ دیا گیا۔

اس حساس علاقائی صورتحال میں سفارتکاری تقاضا کرتی ہے کہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے لہٰذا ہم تمام میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مناسب احتیاط برتیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور درست اور بروقت معلومات کیلئے صرف سرکاری طور پر جاری کردہ بیانات پر انحصار کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں