ہوماہم ترینپاکستان اور بیلاروس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بیلاروس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا۔

ملاقات میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے نویں اجلاس کے دوران ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں تجارت، صنعت، زراعت، بینکاری، افرادی قوت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

بیلاروس کے وزیر توانائی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیلاروسی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ہونے والی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا اور باہمی رابطے و تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے مشترکہ طور پر کی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق تجارتی مسائل کے حل کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خدمات کے شعبے میں تجارتی معاہدے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں