ہوماہم ترینپاکستان کی 79 ویں شبِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں...

پاکستان کی 79 ویں شبِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں جشن کا آغاز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی 79 ویں شبِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں وطنِ عزیز کے رنگوں، پہچان اور داستانِ عزیمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع یادگارِ فتح پر ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی یادگار فتح اور ملک کی شاندار تاریخ کو خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

پرومو میں شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مل کر 79 ویں شبِ آزادی کو یادگار بنائیں اور اسلام آباد میں ’یادگارِ فتح‘ کے مقام پر اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں۔

تقریب کا مقصد آزادی کی خوشیوں میں رنگ بھرنا اور قوم کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کرنا ہے۔

یادگارِ فتح پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات جشنِ آزادی کا خصوصی پروگرام منعقد ہو گا جس میں شبِ آزادی کی رونقوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی پرچم کشائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں