اسکردو (لارڈ میڈیا): براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے۔ بیس کیمپ ذرائع نے کوہ پیما سہیل سخی کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سہیل سخی کی لاش بیس کیمپ پہنچائی گئی ہے، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لائی جائے گی۔ کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا۔
واضح رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔


