کراچی (لارڈ میڈیا) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میر رضا کے موبائل فون اور اسمارٹ واچ کی تحقیقات میں متعلقہ حکام معاونت کریں گے جبکہ یہ دونوں اشیاء تاحال تفتیشی حکام کے پاس موجود ہیں۔ میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل کے مطالبے پر ڈیجیٹل کرنسی کی منی ٹریل بھی حاصل کی جائے گی جس کے لیے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران معاونت فراہم کریں گے۔
دونوں معاملات میں معاونت کے لیے متعلقہ اداروں کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔


