ہومUncategorizedپاکستان کا مجموعی قرضہ 84 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا

پاکستان کا مجموعی قرضہ 84 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 84 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2026 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 تک ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم 83 ہزار 642 ارب روپے ہوگیا، جبکہ گزشتہ سال جون میں مجموعی قرضے 77 ہزار 888 ارب روپے تھے۔ رواں سال مئی تک مجموعی قرضوں کا حجم 81 ہزار 955 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے مقامی قرضے سالانہ 9.1 فیصد اضافے سے 59 ہزار 441 ارب روپے ہوگئے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 3.3 فیصد اضافے سے 24 ہزار 201 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ معیشت کے لیے ‘ڈیڈ ٹریپ’ بن سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں