اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، جسے میر چنگیز خان مری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


