ہومUncategorizedکراچی میں انسانی لاش کے ٹکڑے برآمد، نامعلوم افراد پر مقدمہ

کراچی میں انسانی لاش کے ٹکڑے برآمد، نامعلوم افراد پر مقدمہ

کراچی (لارڈ میڈیا): ملیر سٹی پولیس نے باون شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی تین بوریوں میں بند لاش کے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر 27 سے 28 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

ملیر سٹی تھانے کے سب انسپکٹر صداقت علی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 638 سال 26 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق باون شاہ روڈ نزد مائی ستی مزار کنارے جھاڑیوں میں تین بوریوں میں لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایمبولینس اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔

پولیس کے مطابق ایک بوری میں کٹا ہوا سر اور ناک، دوسری بوری میں کمر تک کٹا ہوا دھڑ اور انگلیاں جبکہ تیسری بوری میں جسم کے نیچے کا حصہ بند تھا۔ معائنے کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم وجوہات یا رنجش کی بنا پر قتل کرکے پھینکا گیا۔ پولیس لاش کی شناخت کی کوشش اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں