ہومUncategorizedلیبیا کے زاویہ میں ڈرون حملہ، اہم بجلی سب اسٹیشن تباہ

لیبیا کے زاویہ میں ڈرون حملہ، اہم بجلی سب اسٹیشن تباہ

طرابلس (لارڈ میڈیا): لیبیا کے مغربی شہر زاویہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بجلی کے ایک اہم سب اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تنصیب مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور شہر کے جنوبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ لیبیا کی سرکاری جنرل الیکٹریسٹی کمپنی نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں زوردار آگ بھڑک اٹھی۔

زاویہ طرابلس سے تقریباً 47 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہاں لیبیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور بجلی گھر موجود ہیں۔ حالیہ دنوں میں زاویہ میں تیل اور بجلی کی تنصیبات پر ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو آئل ریفائنری کے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

نیشنل آئل کارپوریشن کے مطابق ریفائنری کو منگل اور اس سے قبل بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ منگل کو شہر کے بجلی گھر پر دو ڈرون حملے ہوئے، جن میں سے ایک نے فائر فائٹنگ سسٹم کو نقصان پہنچایا۔

زاویہ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے بجلی گھر سے اپنے عملے کو واپس بلا لیا ہے، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ زاویہ میں جاری حملوں کا تعلق مغربی لیبیا کی حکومت اور جنگجو محمد بہرون کے درمیان کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں