ہومUncategorizedعاقب جاوید کی بیٹی نے غیر ملکی نوجوان سے شادی کرلی

عاقب جاوید کی بیٹی نے غیر ملکی نوجوان سے شادی کرلی

لندن (لارڈ میڈیا) سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب نے برطانیہ میں ایک غیر ملکی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔ اس خوشی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

عاقب جاوید کی اہلیہ اور معروف شاعرہ فرزانہ عاقب نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں عقبہ عروسی لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے رسمی سوٹ پہنا ہوا ہے۔

فرزانہ عاقب نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹی اور داماد کے لیے خوشحال زندگی کی دعا کی۔

عقبہ عاقب نے یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی ہے۔ فرزانہ عاقب اپنی انگریزی شاعری اور ادبی کام کے لیے مشہور ہیں اور کئی کتابیں لکھ چکی ہیں۔

عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہیں اور اس وقت ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ شادی کی خبر پر کرکٹ اور ادبی حلقوں سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں