ہومUncategorizedلاہور میں اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی...

لاہور میں اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین کی تنصیب مکمل

لاہور (لارڈ میڈیا): سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے لاہور کی اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین ‘دی بگ ون’ نصب کر دی ہے۔ اسکرین کا سائز 122 بائی 70 فٹ ہے اور اسے لاہور کی اسکائی لائن پر سب سے بڑے ڈیجیٹل کینوس کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اسکرین پر تصاویر، ویڈیوز اور تھری ڈی اینیمیشنز پیش کی جا سکیں گی۔

سی بی ڈی پنجاب کے مطابق، ‘دی بگ ون’ کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرز پر تیار کیا گیا ہے اور ملکی و بین الاقوامی برانڈز کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیر کا جدید پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ سی بی ڈی ورٹیکس پر نصب یہ ڈیجیٹل کینوس برانڈز کو اپنی مصنوعات، شناخت اور کہانی کو منفرد انداز میں پیش کرنے کا موقع دے گا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ‘دی بگ ون’ کو جدت اور ٹیکنالوجی کی سوچ کا تسلسل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور پہلے آئی ٹی سٹی کے بعد ایک اور منفرد منصوبہ لے کر آیا ہے۔

عمران امین کے مطابق، ‘دی بگ ون’ کمرشل ایڈورٹائزنگ کے لیے استعمال کی جائے گی اور یہ لاہور کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ کو ایک نئی شناخت دے گی۔ برانڈز کو اپنی مصنوعات اور کہانی مؤثر انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

سی بی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید تھری ڈی اینامورفک ٹیکنالوجی سے مزین یہ اسکرین لاہور کے شہری منظرنامے میں ڈیجیٹل تشہیر کے نئے رجحانات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ شہر کی جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی شناخت کو بھی اجاگر کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں