ہومتازہ ترینپی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں...

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے، سہیل آفریدی

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔ انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 27 ستمبر کی لانگ مارچ کی قیادت وہ خود کریں گے اور یہ ون ڈے ایونٹ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جبکہ علیمہ خان بھی اس تحریک کا حصہ ہوں گی۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی اور لانگ مارچ کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے طے کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں