اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ محسن نقوی مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی، یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کسی اور طرف سے ہمارے ساتھ اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی لوگ جانتے ہیں کہ ریڈ لائنز کیا ہوتی ہیں اور کیسے کراس کی جاتی ہیں۔ ہمیں کسی کی مِس کال کی ضرورت نہیں ہے۔


