ہومتازہ ترینجیاتی بھاٹیا نے دیپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

جیاتی بھاٹیا نے دیپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی (لارڈ میڈیا) بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ دیپیکا نے 2018 میں شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔

جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دیپیکا نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دیپیکا نے ذہنی سکون کی تلاش میں اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی تھی۔

جیاتی بھاٹیا نے مزید کہا کہ دیپیکا نے خود انہیں بتایا تھا کہ یہ ان کی ذاتی پسند تھی اور شادی کے لیے مذہب تبدیل نہیں کیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ دیپیکا اور شعیب ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2025 میں کینسر کی تشخیص کے بعد شعیب نے دیپیکا کا ہر مرحلے پر ساتھ دیا۔ دیپیکا بھی شعیب اور ان کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کا 3 سالہ بیٹا روحان بھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں