ہومتازہ ترینکوسوو پارلیمنٹ میں شدید احتجاج، اپوزیشن رکن نے وزیراعظم پر انڈے برسا...

کوسوو پارلیمنٹ میں شدید احتجاج، اپوزیشن رکن نے وزیراعظم پر انڈے برسا دیے

کوسوو (لارڈ میڈیا) اپوزیشن کی رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران انڈے پھینک دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رکن پارلیمنٹ ٹائم کادریجاج نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران البین کُرتی پر انڈے پھینکے۔

الائنس پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی نے البین کُرتی کی جانب 4 انڈے پھینکے اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام وزیراعظم نے اسپیکر کا انتخاب کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، جبکہ جون کے انتخابات کے بعد سے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکا۔

اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے، اس لیے پارلیمنٹ کا سیشن غیر آئینی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں