ہومUncategorizedمکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر ایمبیسیڈر ڈاکٹر رائد قرملی نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور سٹریٹیجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور تفصیلی مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ معاہدے کا مقصد بانی ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدہ کسی فوجی اتحاد یا فرقہ وارانہ بلاک کی تشکیل کی جانب پیش رفت نہیں ہے اور اس کا تعلق جوہری عزائم یا اسلحے کی دوڑ سے نہیں ہے۔ ڈاکٹر رائد قرملی نے کہا کہ یہ معاہدہ خلیجی، عرب اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے تعلقات کی قیمت پر نہیں ہے اور نہ ہی خطے کے کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں