ہومUncategorizedیو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت پر...

یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار

ابوظہبی (لارڈ میڈیا) : متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اماراتی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اماراتی کمپنی کے 15 جہاز حملوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اماراتی جہازوں پر 3 حملے کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں