ہومUncategorizedبرٹش کولمبیا میں آگ کی شدت بڑھنے پر ہنگامی حالت نافذ

برٹش کولمبیا میں آگ کی شدت بڑھنے پر ہنگامی حالت نافذ

اوٹاوا (لارڈ میڈیا): کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ضلع سمر لینڈ میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ آگ کی شدت نے مغربی کینیڈا کے مقامات کو متاثر کیا ہے، اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے ہیں۔

بالڈ رینج کے مقام پر لگی آگ قابو سے باہر ہو چکی ہے اور اب تک 5 ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی انخلا کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

وائلڈ فائر سروس نے بتایا ہے کہ آگ سمرلینڈ سے 15 کلومیٹر مغرب میں لگی تھی اور یہ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں