ہومUncategorizedاسماء جتک کو دھمکیاں، 15 روز میں رپورٹ طلب

اسماء جتک کو دھمکیاں، 15 روز میں رپورٹ طلب

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): حکومت بلوچستان نے اسماء جتک کو مبینہ دھمکیوں اور ان کے اہل خانہ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کے قیام کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حب، ڈپٹی کمشنر آواران اور ایس پی حب کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ ایس پی حب سیکرٹری کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی اداروں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی اسماء جتک کو دی جانے والی دھمکیوں، اہل خانہ کے قتل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تحقیقات کرکے 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومت بلوچستان کو پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اسماء جتک نے اہل خانہ کی جان کے تحفظ کے لیے قرآن پاک اٹھا کر ویڈیو بنائی تھی، جس کے کچھ گھنٹے بعد ان کے والد کو قتل کر دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں