اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔ نغمے کے بول ‘ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان’ تینوں ممالک کے مشترکہ دینی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
نغمے میں ‘ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان’ کا پیغام باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ دفاعی عزم کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ خصوصی نغمے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات، باہمی تعاون، اخوت اور مشترکہ دفاعی عزم کو مؤثر انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کردہ نغمہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے دیرینہ تعلقات، مسلم اُمہ کے اتحاد، امن، استحکام اور مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نغمے میں سٹریٹجک شراکت داری اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
نغمے کے ذریعے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، یکجہتی، مشترکہ اقدار اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد کے پیغام کو اُجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اخوت، ایمان اور باہمی تعاون کے مضبوط رشتے میں متحد رہیں گے۔


