راولپنڈی (لارڈ میڈیا): شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے بلوائی گئی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ دو سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات ہوئی اور دوستی ہوئی۔ چار ماہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی۔ ملزم نے متعدد بار زیادتی کی اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا رہا۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزم جاتے وقت پیسے بھی ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایس ایس آئی او یونٹ کو مقدمے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔


