ہومUncategorizedآل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال...

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا موقف درست ہے اور یہ عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

دوسری جانب، وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ جمعہ کو وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

ملک شہزاد اعوان نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں