ہومUncategorizedبھارتی خاتون نے 9 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بھارتی خاتون نے 9 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارت کی رینو دھریال نے تقریباً 9 فٹ لمبے بالوں کے ساتھ خواتین کی کیٹگری میں سب سے طویل بال رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ان کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ہے، جس نے انہیں یہ عالمی اعزاز دلایا۔

رینو دھریال کی کامیابی نے یوکرین کی عالیہ ناسیرووا کا ریکارڈ توڑ دیا، جن کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 5.3 انچ تھی۔ رینو نے بتایا کہ وہ 2015 سے اپنے بال بڑھا رہی ہیں۔

ان کے مطابق بھارتی ثقافت میں لمبے بال حسن کی علامت ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے اتنے لمبے بال رکھے۔ رینو نے کہا کہ بالوں کی دیکھ بھال میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔

رینو دھریال نے بالوں کی نگہداشت کے لیے کسی کیمیائی مصنوعات کا استعمال نہیں کیا بلکہ قدرتی اجزا سے تیار کردہ گھریلو تیل اور شیمپو استعمال کرتی ہیں، جن کی ترکیبیں وہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں