ہوماہم ترینپاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کر رہی ہے، عطا تارڑ

پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کر رہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لئے اہم اور تاریخی دن ہے، پوری دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا مشاہدہ کیا، جس کے بعد پاکستان کو ایک کے بعد ایک کامیابی ملی ہے۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، جبکہ معرکہ حق میں پوری قوم متحد تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفاعی معاہدے ہمیشہ دفاع کے لئے ہوتے ہیں، کسی جارحیت کے لئے نہیں۔ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ اس کی دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی عالمی امن کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے اور پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ آج عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں اور امن کے لئے کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ دفاعی معاہدے پر ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے اور یہ معاہدہ تینوں برادر اقوام اور امت مسلمہ کے لئے امن و خوشحالی کا باعث بنے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں