ہوماہم ترینمکہ دفاعی معاہدہ خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے: سعودی وزیر...

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے: سعودی وزیر خارجہ

مکہ (لارڈ میڈیا): سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ دفاعی معاہدہ کو امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان یہ معاہدہ تینوں ممالک کے عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد، ترک صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے معاہدے پر دستخط برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مکہ میں ہونے والے دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر طیب ایردوان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا عکاس ہے اور اس کے تحت دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں