پورٹ آف اسپین (لارڈ میڈیا): دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
عبید شاہ اور اویس ظفر پاکستانی ٹیم کے لیے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، جنہیں بالترتیب محمد عباس اور بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔


