روجھان (لارڈ میڈیا) پنجاب کے علاقے روجھان میں زہریلی سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔ واقعے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 36 متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
روجھان کی سانگھی بستی مٹھہ سنجرانی میں زہریلی سویاں کھانے کے بعد متاثرین کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرین میں بچے، بزرگ، مرد اور خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔


