ہوماہم ترینشمالی وزیرستان اور نوشکی میں کارروائیاں، 12 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان اور نوشکی میں کارروائیاں، 12 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان (لارڈ میڈیا): شمالی وزیرستان اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 12 خوارج ہلاک ہو گئے، جبکہ میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اگست 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ میں میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوئے، جو ضلع میانوالی سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ نوشکی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام وژن کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میجر حافظ احسان الٰہی کی قربانی کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نوشکی میں کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو تسلیم کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں