ہومتازہ ترینفیفا کا مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری

فیفا کا مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری

زیورخ (لارڈ میڈیا): فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ فیفا نے کہا ہے کہ غلط میڈیا رپورٹس سے مشاورتی عمل متاثر ہوا ہے اور فیفا تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینے کا خواہاں ہے۔

اعلامیے میں فیفا نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ایک تنظیم تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال فروخت نہیں ہو رہا اور ایسا فیفا کبھی نہیں کرے گا۔

فیفا وضاحت کرتا ہے کہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں ذیلی ادارے کے تحت چلانے کی تجویز ہے اور مجوزہ منصوبے میں ذیلی ادارہ مکمل طور پر فیفا کی ملکیت اور کنٹرول میں ہوگا۔

فیفا کے بیان کے مطابق تجارتی آمدن کا فائدہ تمام 211 رکن ممالک میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے، ہر رکن ملک کو 2027 سے 2030 تک 2 کروڑ ڈالر فیفا فارورڈ فنڈنگ ملے گی۔ بیرونی سرمایہ کاری کے باوجود فیفا کا کنٹرول اور گورننس تبدیل نہیں ہوگی۔

فیفا نے کہا ہے کہ اگر اکثریتی رکن ممالک نے حمایت نہ کی تو فیفا فارورڈ انٹرپرائز قائم نہیں ہوگا۔ مجوزہ منصوبے کی منظوری، ترمیم یا مسترد کرنے کا فیصلہ رکن ممالک کی مشاورت سے ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں