ہومتازہ ترینسانحہ پٹن کے 35 سال مکمل، کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

سانحہ پٹن کے 35 سال مکمل، کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

سری نگر (لارڈ میڈیا): یکم اگست 1990 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے پٹن قصبے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متعدد نہتے کشمیری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحے کو 35 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ دن کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

پٹن کا سانحہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 نہتے کشمیری شہید اور 80 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ قابض فورسز نے کئی رہائشی مکانات کو بھی نذر آتش کر دیا۔

اس واقعے نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید مضبوط کر دیے۔ 1990 کے موسم گرما تک پوری وادی کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے ایک ہمہ گیر تحریک بن چکی تھی۔

پٹن کے قتل عام کے علاوہ گاؤکدل، ہوال اور ہندواڑہ کے واقعات بھی کشمیر کی مزاحمتی تاریخ کا حصہ ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے "کشمیربنےگاپاکستان” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ قومی عزم کی علامت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں