ہوماہم ترینوزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت...

وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 کے تحت دیت کی مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے تھی، جبکہ نئے مالی سال کے لیے اس میں 95 لاکھ 23 ہزار 720 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دیت کی رقم کا تعین قانون کے مطابق چاندی کی مقررہ مقدار کی موجودہ مالیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں