ہوماہم ترینپی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت...

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (ف) نے پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کا عزم کیا ہے اور آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر بھی اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں