ہوماہم تریننئی جامعات کے قیام کے لیے ایچ ای سی کا نیا فریم...

نئی جامعات کے قیام کے لیے ایچ ای سی کا نیا فریم ورک تیار

پشاور (لارڈ میڈیا) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر میں نئی سرکاری جامعات کے قیام کے لیے جامع فریم ورک تیار کر لیا ہے۔ اس نئے فریم ورک کے تحت کسی بھی نئی یونیورسٹی یا کیمپس کے قیام کی اجازت صرف ان شرائط کو پورا کرنے کے بعد دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فریم ورک وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے تیار کیا ہے۔ اس ضمن میں ایچ ای سی نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور دیگر صوبوں کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

فریم ورک کے مطابق، کسی بھی نئی جامعہ کے قیام سے قبل متعلقہ ادارے کو اس کی ضرورت، قیام کی وجوہات، وژن اور مشن واضح طور پر پیش کرنا ہوگا۔ ایچ ای سی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی یونیورسٹی کا نیا کیمپس قائم نہیں ہوسکے گا۔

دستاویز کے مطابق، نئی یونیورسٹی کے لیے کم از کم 40 کنال اراضی کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مجموعی بجٹ کا کم از کم 5 فیصد تحقیق و ترقی کے لیے مختص کرنا ہوگا۔

مزید برآں، جامعات کو اپنی آمدن کا کم از کم 10 فیصد حصہ طلبہ کی سکالرشپس کے لیے مختص کرنا لازمی ہوگا۔ فریم ورک میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ جامعات طلبہ کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لئے علیحدہ فنڈ قائم کریں۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس فریم ورک کا مقصد جامعات کو مالی، انتظامی اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور نئے اداروں کے قیام کو مؤثر منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں