ہومUncategorizedمریم نواز کا بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن...

مریم نواز کا بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، جہاں پانی کی بچت اور گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے 800 مزید مینی ڈیمز بنانے کی منظوری دی، جو 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں گے۔

اجلاس میں زیرِ زمین پانی کی مینجمنٹ کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی اور واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ہیومن ریسورس سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت، آبپاشی، ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو پانی کی بچت کے لیے یکجا ہو کر کام کرنے کا حکم دیا اور جاری مالی سال میں کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر 1,000 نئے لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران صوبے میں کھاد کی مجموعی صورتحال اور فراہمی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اٹک، تلہ گنگ، گوجر خان اور راولپنڈی میں نئے تعمیر کردہ منی ڈیمز کے تصویری شواہد بھی پیش کیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں