کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی فاسٹ بولرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 31 سال بعد ایک منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس میچ میں پاکستانی پیسرز نے ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر تمام 20 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان کے لیے تقریباً تین دہائیوں بعد ممکن ہوا ہے۔
اس سے قبل 1995 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ کارنامہ محمد عباس کی شاندار کارکردگی کے باعث ممکن ہوا، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ پہلا موقع تھا جب ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے کسی ٹیسٹ میچ میں تمام 40 وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔ اس سے قبل 2025 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کنگسٹن ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


