اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نیپرا نے ڈی ایچ اے انرجی سپلائی کمپنی کو بجلی کی تقسیم کے لیے 20 سالہ لائسنس جاری کر دیا ہے۔ یہ لائسنس یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک مؤثر ہوگا۔
لائسنس حوالے کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں نیپرا کی جانب سے ڈی ایچ اے انرجی کو بجلی تقسیم کا لائسنس دیا گیا۔
یہ لائسنس ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں بجلی کی فراہمی کے لیے جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت کمپنی 20 سال تک بجلی کی تقسیم کی ذمہ دار ہوگی۔


