ہومتازہ تریناینکر ریحان طارق کی توہین مذہب کیس میں ضمانت منظور

اینکر ریحان طارق کی توہین مذہب کیس میں ضمانت منظور

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کے مقدمے میں اینکر پرسن ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی ہے اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ریحان طارق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ریحان طارق کے وکیل میاں داؤد نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی آر کے متن سے کوئی وقوعہ ثابت نہیں ہوتا اور تاریخی مذہبی سوالات پر مبنی انٹرویو قابلِ دست اندازی جرم نہیں ہے۔

وکیل صفائی نے مزید کہا کہ اس مقدمے میں کوئی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال نہیں ہوئی اور تفتیش کے دوران کوئی ویڈیو یا انٹرویو اپ لوڈ کرنے کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کی دفعات غیرممنوعہ نوعیت کی ہیں اور ضمانت ملزم کا آئینی حق ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کر لی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریحان طارق کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں