تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور تمام سفارتی اقدامات قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت اہم فیصلے ان کی رہنمائی سے کر رہی ہے۔
مسعود پزشکیان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی اجلاسوں میں مسائل کے حل پر زور دیا جاتا ہے اور اسی تناظر میں حکومت نے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔
ایرانی صدر نے مذاکرات سے متعلق غیر ماہرانہ تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانات ایران کی کامیابیوں کو کم تر ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق نے بعض وعدوں کی خلاف ورزی کی، تاہم ایران نے توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کیں۔


