ہومتازہ ترینوفاق نے صوبوں سے ترقیاتی ایجنڈے پر رپورٹ طلب کر لی

وفاق نے صوبوں سے ترقیاتی ایجنڈے پر رپورٹ طلب کر لی

لاہور (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور پہلے منصوبوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی منصوبہ بندی وزراء کا چوتھا اجلاس جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پلاننگ کمیشن نے تمام صوبوں سے فوری طور پر ورکنگ پیپرز طلب کر لیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ 25 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، اور تمام رپورٹس کا جائزہ ایک اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبوں سے زرعی، صحت، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں پر پیش رفت طلب کی گئی ہے۔ مزید برآں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور شہری پھیلاؤ روکنے کے حکومتی دعوؤں کی عملدرآمد کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور آبادی کنٹرول کے منصوبوں کی کارکردگی، کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی سہولیات کی فراہمی اور برآمدات بڑھانے کے ضلعی منصوبوں کی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں