اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ ملاقات میں ایران امریکا جنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی روابط اور سرحدی سلامتی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی قیادت کو ایرانی صدر کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی توقع کی جارہی ہے، جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔


