ہومتازہ ترینپنکی نے منشیات نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا...

پنکی نے منشیات نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا عدالت میں چالان پیش

کراچی (لارڈ میڈیا): پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 2018 میں درج منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کا بھائی پہلے ہی بری ہو چکا ہے جبکہ ملزمہ 2018 سے مفرور تھی۔ ملزمہ کو بغدادی تھانے کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا اور عدالت کی اجازت کے بعد جیل میں اس سے تفتیش کی گئی۔

ضمنی چالان کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کا نیٹ ورک چلاتی ہیں اور وہ اس نیٹ ورک کی سرغنہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں میسر علی، ناصر علی اور عین اللہ منشیات لے کر جارہے تھے جنہیں اختر کالونی سے پولیس نے گرفتار کیا۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 21 مقدمات درج ہیں۔ دو ملزمان میسر علی اور عین اللہ ابھی تک مفرور ہیں جبکہ سی ٹی ڈی تھانے میں 2018 میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں