ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق نوشہرہ، خیبر، مردان اور بونیر میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جبکہ باجوڑ، چترال، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن، کرم اور شمالی وزیرستان میں حادثات پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 18 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 15 گھر جزوی اور 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔ مزید براں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں