ہومتازہ ترینمودی کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج

مودی کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی نوجوانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں طلبہ، والدین اور سماجی کارکنان نے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔

بھارتی پولیس نے مارچ کو روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران کئی افراد زخمی ہوگئے۔

نوجوانوں کی تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ ماہر تعلیم سونم وانگچک کو زبردستی اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ سی جے پی نے اس واقعے کے بعد مودی کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پولیس کی کارروائی کو بزدلانہ قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کی قابل مذمت حرکتوں کے بعد وزیر تعلیم کے ساتھ مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل داخلہ امتحان کے پیپر لیک اسکینڈل اور طلبہ کی خودکشیوں نے نوجوان نسل کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تعلیمی نظام کی نااہلی نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں