روٹرڈیم (لارڈ میڈیا) نیدرلینڈز میں معروف تصوراتی فنکار وِم ٹی- شپرز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک میوزیم کے فرش پر 362 کلو گرام سے زائد پی نٹ بٹر پھیلا دیا گیا، جو تقریباً 15 ہزار سینڈوچز بنانے کے لیے کافی ہے۔
وِم ٹی- شپرز نے پہلی بار 1969 میں ’پی نٹ بٹر فلور‘ تخلیق کیا تھا، جس کی دوبارہ نمائش روٹرڈیم کے ڈیپوٹ، میوزیم بوئجمانس فان بیوننگن میں کی جا رہی ہے۔
وِم ٹی- شپرز کو نیدرلینڈز میں منفرد اور روایات سے ہٹ کر فنکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے بچوں کے معروف پروگرام ’سیسمی اسٹریٹ‘ کے کردار ارنی اور کرمٹ دی فراگ کو بھی آواز دی۔ 1997
میں اسی فن پارے کی نمائش کے دوران شپرز نے کہا تھا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ہم سب پی نٹ بٹر کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ فن پارہ شپرز کی ’فلور کورنگ سیریز‘ کا حصہ تھا، جس میں شیشے کے ٹکڑوں اور نمک سے ڈھکے ہوئے فرش بھی شامل تھے۔


