کوئٹہ (لارڈ میڈیا) کوئٹہ کے ایک رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ یہ خوشخبری شہر کے ایک نجی اسپتال میں سنائی گئی۔
اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق، والدہ اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال جاری ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر کے تحت آئندہ دس روز تک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی ممکن ہو سکے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ والدین کے پہلے سے تین بچے موجود تھے، جس کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام نوزائیدہ بچوں کی حالت اطمینان بخش ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جا رہی ہے۔


