جکارتہ (لارڈ میڈیا) انڈونیشیا کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ لی سیو لوان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ لی سیو لوان بچوں کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کی سرغنہ تھیں اور انہوں نے اس غیر قانونی سرگرمی کے لیے متعدد افراد کو بھرتی کیا۔ استغاثہ نے ملزمہ کے لیے 10 سال قید کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے 7 سال قید کا حکم دیا۔
عدالت نے مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم کو 6 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی ہے جبکہ مزید 5 خواتین کو بھی بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر 3 سال 4 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔
انڈونیشین عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان قانون کے مطابق اپیل سمیت دستیاب قانونی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔


