تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہے اور ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت میں ایرانی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے اور چودہ شقوں میں ایسی کوئی شق نہیں جس سے یکطرفہ طور پر امریکا کو فائدہ پہنچتا ہو۔
ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکی چالوں کو سمجھنے میں ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں نیا فوجی سازوسامان لا رہا ہے جبکہ دوسری جانب جنگ روکنے کی بات کرتا ہے۔
سپیکر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکا نے ہماری ذہانت کو اپنی عقل کی طرح محدود سمجھ رکھا ہے۔


