پیرس (لارڈ میڈیا): ایران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی حراست کے معاملے پر فرانس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے انتباہ دیا ہے کہ تہران میں فرانسیسی اہلکاروں کی کئی گھنٹوں تک حراست کے سنگین نتائج ہوں گے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے فرانسیسی اہلکاروں کو ہراسانی کا نشانہ بنانا سفارتی استثنیٰ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ ہمارے سفارتی اہلکاروں کی حرمت اور سلامتی کی اس سنگین خلاف ورزی کو بغیر نتائج کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
یہ واقعہ ایران اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ کا سبب بن سکتا ہے۔


