واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا میں کسی بھی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نیتن یاہو کو امریکا میں قیام کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ یہ بیان نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آتے ہیں تو ان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے وہ متعلقہ حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں زیر بحث ہے۔


